ہر چیز کو غلط سمت میں موڑنے والا پروپیگنڈا سیل ناکام ہوگا،فوج بھی میری ہے ملک اور عوام بھی ۔۔۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے بہت بڑا دعویٰ کر دیا

پشاور(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان

نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو فوج، عدلیہ سے لڑانے کیلئے پروپیگنڈا ہو رہا ہے،ان لوگوں کا پروپیگنڈا سیل بیٹھا ہوا ہے، وہ ہر چیز کو موڑ کر کوشش کرتا ہے کہ کسی طرح عدالت یا فوج میرے خلاف ہو جائے، تھری اسٹوجیز اب میچ کھیل کر تو جیت نہیں سکتے، جب بھی

انتخابات ہوں گے یہ نہیں جیت سکیں گے،کبھی یہ نہیں سوچ سکتا کہ کسی جج کو دھمکی دوں،فوج بھی میری ہے اور ملک بھی میرا ہے، جتنے ادارے مضبوط ہوں گے، ملک اتنا مضبوط ہوگا، عدلیہ مضبوط ہوگی تو ملک مضبوط ہوگا، فوج مضبوط ہوگی تو ہم آزاد ہو

سکیں گے، کوئی ملک ہمیں فتح نہیں کرسکے گا جس طرح مسلمان دنیا میں آج عذاب آیا ہوا ہے۔ یہاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ کسی صورت نواز شریف اور آصف زرداری کو پاکستان کا آرمی چیف سلیکٹ نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ ان لوگوں کا پروپیگنڈا سیل بیٹھا ہوا ہے، وہ ہر چیز کو موڑ کر کوشش کرتا ہے کہ کسی طرح عدالت یا فوج میرے خلاف ہو جائے۔عمران خان نے کہاکہ میں سندھ کی بات کرنا چاہتا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے سیلاب متاثرین کو بڑے امتحان میں ڈالا ہے اور خاص طور

پر سندھ میں لوگ بڑی مشکل میں ہیں۔انہوںنے کہاکہ جس طرح کا پروپیگنڈا چل رہا ہےاور خاص طور پر گزشتہ روز سے منظم طریقے سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایک ایسا وقت تھا کہ عرب کے مسلمان تاجر ملائیشیا اور انڈونیشیا گئے، کوئی

مسلمان فوج نہیں گئی تھی، مسلمان تاجروں کا کردار اور سچائی دیکھ کر صادق اور امین تاجروں نے اپنے کردار سے لوگوں کو مسلمان کیا، مسلمانوں نے ملائیشیا اور انڈونیشا کو فتح نہیں کیا تھا۔انہوںنے کہاکہ تھری اسٹوجیز اب میچ کھیل کر تو جیت نہیں سکتے، جب بھی

؎انتخابات ہوں گے یہ نہیں جیت سکیں گے، اب یہ لوگ سازشیں کررہے ہیں کہ کسی طرح عمران خان کو نااہل کرواؤ، کبھی توشہ خانہ، کبھی ان کا پالتو الیکشن کمیشن کوشش کررہا ہے، ان کی کوشش ہے کہ کسی طرح عمران خان میچ نہ کھیلے۔پی ٹی آئی کے چیئرمین

عمران خان نے کہا کہ دوسری چیز، یہ اس سے خطرناک چیز کررہے ہیں