پٹھان بچی کا قتل ۔۔اوصاف پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی ، سوئمنگ پول مالک گرفتار

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے شریف پورہ میں سوئمنگ پول میں قتل ہونے والی 10 سالہ بچی سے پوسٹ مارٹم میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق 10 سالہ بچی28 اگست کو اپنے بھائی کے ساتھ سوئمنگ پول میں نہانے گئی جس کے بعد اس کی لاش ملی تھی۔ جیو نیوز کے مطابق پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے سوئمنگ پول کے مالک کو گرفتار کر لیا تھا تاہم اب مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اُس سے دو مرتبہ زیادتی کی گئی اور پھر اس غوطہ دے کر قتل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش سےملنےوالےشواہدکوفارنزک ایجنسی بھجوادیاہے، رپورٹ میں مزید حقائق کا تعین ہوسکے گا۔پولیس کے مطابق سوئمنگ پول کا ایک ملازم اسلم فرار ہے جس کی کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے، دونوں ملزمان کی گرفتاری کے بعد تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا۔