لاہور(نیوز ڈیسک )سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان آئی ایم ایف اور کرونا سے بچ گیا لیکن حکمران آئی ایم ایف اور سیلاب میں پھنس گئے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ عالمی منڈی میں جتنا تیل سستا ہوتا ہے پاکستان میں اتنا ہی مہنگا ہوجاتا ہے۔معاشی ناکامی میں داتا دربار داخلے پربھی10روپے ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر3روپے بڑھا ہے۔انہوںنے کہا کہ شہباز شریف کی تقریرحواس باختہ شخص کی تقریرتھی۔
عمران خان آئی ایم ایف اور کرونا سے بچ گیا حکمران آئی ایم ایف اور سیلاب میں پھنس گئے
