ہائے اللہ، عمران خان کا مریم نواز پر طنزیہ وار سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز سرگودھا جلسے سے خطاب کےد وران سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف نے مریم نوازپر تنقید کے نشتر برسائے اور مخالفین کو کی حکومتی پالیسیوں پر کو آڑھے ہاتھوں لیا ۔

سرگودھا جلسے میں عوام کو خطاب کے دوران عمران خان نے ن لیگ کی سینئر نائب صدر کا ایک پرانا ویڈیو کلپ چلایا جس میں وہ دعویٰ کر رہی ہیں کہ میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے ، اس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ہائے اللہ ، کوئی پراپرٹی کدھر سے آئے گی ، مجھے احساس پروگرام میں ڈال دو ،میرے پاس تو کچھ بھی نہیں ہے ۔ سابق وزیراعظم کے ’’ ہائے اللہ ‘‘ کے الفاظ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے ۔ صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہے ہے ایک صارف نے لکھا کہ ’’ مرشد اچھا مذاق کر لیتے ہیں جبکہ ایک اور صارف ’بے روزگار ‘ نے اسے تقریر کا بہترین حصہ قرار دیا ہے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزسرگودھا جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) والے چاہتے ہیں نواز شریف کی طرح مجھے بھی نا اہل کیا جائے، نواز شریف نے لندن میں اربوں روپے کے چار مہنگے فلیٹس خریدے، دس سال پہلے نوازشریف سے منی ٹریل مانگی آج تک نہیں دی،مریم نوازکہتی تھی لندن تو کیا ملک میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں،مریم نواز جتنے سیدھے منہ سے جھوٹ بولتی ہیں کبھی کسی کو نہیں بولتے سنا، اللہ تعالیٰ حق اور سچ کو سامنے لیکر آتا ہے