ملک میں بد ترین صورتحال ۔۔۔نہ کھانا نہ چھت اس کی المناک تصویر اس ویڈیو میں جہاں ایک بچی بھوک سے نڈھال ہو کر خالی پتیلی سے خیالی نوالے منہ میںڈال رہی ہے۔۔۔دیکھ کر آپ بھی رو پڑیں گے ، ویڈیو خبر میں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سیلاب نے ملک میں تباہی مچا دی، جس سے لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے جو حکومتی امداد کے منتظر ہیں نہ اُن کے پاس کھانا نہ چھت، ان لمحات میں کئی ایسے دلخراش منظر سامنے آئے جنہیں دیکھ کر دل لرز جاتا اور آنکھوں سے بے ساختہ آنسو نکل نکل پڑتےہیں۔

پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین سیلاب سے گزر رہا ہے، نصف سے زائد ملک ڈوبا ہوا ہے اور کروڑوں افراد متاثر ہیں جو جان سے گئے وہ تو ایک الگ المیہ ہے لیکن جو زندہ ہیں ان پر زندگی کتنی کٹھن ہوگئی ہے اس کو دیکھ اور سن کر دل لرزنے لگتا ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں سے دل دہلانے اور آنکھیں نم کردینے والی ویڈیوز مسلسل سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ایسی ہی ایک سیلاب متاثرہ علاقے سے یہ ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں کھانے کو ترسی بچی ایک خالی پتیلی میں ہاتھوں سے نوالے بنا کر کھا رہی ہے جب کہ اس کے ہاتھ میں نہ روٹی ہے نہ پتیلی میں کچھ ہے، نہ جانے یہ بچی کب سے بھوکی ہے اور شاید اس کا یہ عمل لاشعوری طور پر بھوک مٹانے کی ایک کوشش ہے۔

جو بھی ہے بہرحال یہ تصویر انسانیت کا درد رکھنے والے افراد کیلئے کسی المیے سے کم نہیں جو دیکھتا ہے اس کی آنکھیں بچی سمیت سیلاب میں گھرے دیگر افراد کی بے بسی پر نم ہوجاتی ہیں جب کہ یہ تصویر حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ بھی ہے اور سوال کرتی ہے کہ کیا ہر چند سال بعد سیلاب میں ڈوب کر مرنا، یا پھر بھوک سے جیتے جی مرنا کیا صرف ہم غریبوں کا ہی مقدر ہے؟ حکمراں طبقہ اگر اسے عذاب الہٰی قرار دیتا ہے تو یہ عذاب صرف ہم غریبوں پر ہی کیوں ٹوٹتا ہے؟

https://www.instagram.com/galaxylollywood/?utm_source=ig_embed&ig_rid=d9278e49-3f3d-46f0-93c1-42714317fe94