سپریم کورٹ،بزرگ 18 سال بعد زمین کا مقدمہ جیت کر خوشی سے زندگی کی بازی ہار گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )زمین کے تنازع کا فیصلہ حق میں آنے والا سائل دل کا دورہ پڑنے پر انتقال کرگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ عمر علی نے 2017 میں بٹ گرام میں زمین خریدی تھی

جس پر مخالفین نے دعویٰ کیا تھا، عمر علی کی دائر اپیل پہلی سماعت میں ہی منظور ہوگئی۔سپریم کورٹ آنے والے سائل کو زمین کا فیصلہ حق میں آنے پر دل کا دورہ پڑا، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد پولی کلینک لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔خیال رہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تھی۔