سیلاب متاثرین کی مددکا جذبہ، سوات کے نوجوان نے رسی کا پل بنا کر سینکڑوں افراد کی جان بچالی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک بھر میں جہاں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی وہیں تباہی میں عزم، ہمت اور ایثار کی کئی کہانیوں نے بھی جنم لیا۔ ان ہی کہانیوں میں سے ایک کہانی سوات کے واجد علی کی ہے جنہوں نے بحرین میں رسی کا پل بنا کر سینکڑوں افراد کی جان بچائی۔

واجد علی نے اب دریا پار کرنے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت پل بھی بنا ڈالا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔واجد علی کے کارنامے پر انھیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے اور انسانیت کی اعلیٰ مثال قرار دیا جا رہا ہے۔