لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی تقریر کے دوران اسٹیج گِر گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سیلاب سے متاثرہ فاضل پور ڈی جی خان کا دورہ کیا، اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں کہ اچانک انکا اسٹیج ٹوٹ گیا۔مریم نواز سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ ٹھیک ہیں تو ان کا کہنا تھا ٹھیک ہوں چوٹیں لگتی رہتی ہیں۔