بے حسی اور سفاکیتکی انتہا ۔۔!سفاک بیٹا ماں کی جان لے کر اسکی لاش کیساتھ سیلفیاں اور ویڈیوز بناتا رہا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ماں کو سفاکیت کے ساتھ قتل کرنے والے مجرم کا گھناؤنا مجرمانہ ریکارڈ بھی منظرعام پر آگیا جو پولیس کی غفلت کی وجہ سے تاحال سامنے نہ آ سکا تھا۔

میل آن لائن کے مطابق 33سالہ ڈیوڈ سومنی نامی اس شخص نے 2ستمبر 2019ء کو اپنی 67سالہ والد مارگریٹ سومنی کوتشدد کا نشانہ بنایا اور پھر چھری کے وار کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔مارگریٹ کو قتل کرنے کے بعد مجرم اس کی لاش کے ساتھ سیلفیاں لیتا رہا اور ویڈیوز بناتا رہا۔ پولیس نے مارگریٹ کی لاش اس کے امریکی ریاست پنسلوا نیا کے شہر ساؤتھ فیٹی میں واقع گھر سے برآمد کی۔ گزشتہ دنوں مجرم کو عدالت سے محض 20سال قید کی سزا سنائی گئی ہے کیونکہ پراسکیوٹرز اس پر عائد قتل کا الزام ختم کرنے پر رضامند ہو گئے تھے۔

ملزم کے سامنے آنے والے مجرمانہ ریکارڈ کے مطابق اس نے اپنی ماں کو قتل کرنے سے چند ہفتے قبل نیوجرسی میں اپنی گرل فرینڈ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اس نے اس کا گلہ دبایا اور اس کو باندھ کر اس کے چہرے پر پانی ڈال کر تشدد کرتا رہا۔ اس کے خلاف نیوجرسی میں مقدمہ درج ہوا تاہم پولیس اہلکاروں غفلت کی اور اس کا وارنٹ نیشنل کرائم ڈیٹابیس میں داخل نہ کیا۔ چنانچہ وہ نیوجرسی سے فرار ہو کر پنسلوانیا پہنچنے اور وہاں کھلے عام گھومنے پھرنے میں کامیاب ہوا۔ اس دوران اس نے ایک ٹیکسی ڈرائیور کو بھی حملہ کرکے زخمی کیا۔