کراچی میں ڈپٹی کمشنرز ایڈمنسٹریٹرز کے عہدوں پر بھی تعینات

کراچی (نیوز ڈیسک )کراچی میں ڈپٹی کمشنرز کو ایڈمنسٹریٹرز کے عہدوں پر بھی تعینات کردیا گیا۔سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز اب بطور ضلعی ایڈمنسٹریٹرز کام کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس کا اطلاق کراچی کے 7 اضلاع اور ڈسٹرکٹ کونسل کےعلاوہ سندھ بھرمیں ہوگا جب کہ کراچی میں کے ایم سی، ڈی ایم سیز اور ڈسٹرکٹ کونسل میں ایڈمنسٹریٹربدستور موجود رہیں گے۔اس کے علاوہ دیگربلدیاتی اداروں میں بھی ڈپٹی کمشنرز کو ایڈمنسٹریٹرزکے اختیارات حاصل ہوں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ ڈی سیز سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد انفرا اسٹرکچر کی بحالی پر کام کریں گے۔