اب 200یونٹ کوبھول جائیں ، تمام پاکستانیوں کیلئے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ  کی وصولی معطل ، جنہوںنے بل بھر دیا ان کا کیا ہوگا ؟ عدالت نے فیصلہ سنا دیا

لاہور (نیوز ڈیسک )اب 200یونٹ کوبھول جائیں ، تمام پاکستانیوں کیلئے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ  کی وصولی معطل ، جنہوںنے بل بھر دیا ان کا کیا ہوگا ؟ عدالت نے فیصلہ سنا دیا ۔۔۔۔لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے بجلی کے بلوں پر بڑا ریلیف دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے بجلی کے بلوں میں 200یونٹ کی بجائے تمام صارفین کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی معطل کردی۔راولپنڈی بینچ کے جسٹس جوادالحسن نے ٹیکس معطل کرکے آئیسکو سربراہ کو 15 ستمبرکو طلب کرلیا۔اس کے علاوہ عدالت نے واپڈا اور نیپرا کو ٹیکس وصولی سے روک کر آئندہ تاریخ پر جواب طلب کرلیا۔