ضمنی الیکشن سے قبل عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پنجاب میں ضمنی الیکشن سے قبل تحریک انصاف کو بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اہم شخصیت نے این اے 157 سے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ملتان سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن نے این اے 157 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد کیا، ملاقات میں این اے 157 سے پی ٹی آئی امیدوار مہربانو بھی موجود تھیں۔