پے در پے بری خبروں کے بعد عمران خان کو زبردست خوشخبری مل گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن ٹربیونل نے این اے 108فیصل آباد سے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ہیں،ٹربیونل نے سابق وزیر اعظم کو فیصل آباد سے ضمنی انتخاب لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔ نجی ٹی وی سماء کے مطابق جسٹس شاہد وحید نے این اے 108فیصل آباد سے متعلق ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے،جس کے بعد الیکشن ٹربیونل نے ضمنی انتخاب این اے 108فیصل آباد سے عمران خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے ۔

واضح رہے کہ این اے 108فیصل آباد سے ریٹرننگ افسر نے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے جس کے بعد عمران خان نے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دی تھی جس پر اب فیصلہ آ گیا ہے۔