پنجاب بھر کی جیلوں میں نصب کیمروں نے کرپشن کا پول کھول دیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) لاہور سمیت صوبے بھر کی جیلوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں نے جیل ملازمین کی کرپشن کا پول کھول دیا۔بتایا گیا ہے کہ ان کیمروں کی مدد سے پنجاب بھر کی جیلوں میں تعینات 1 ہزار 756افسران اور ملازمین کے خلاف کرپشن کی شکایات موصول ہوئیں۔ جن میں سے 136 ملازمین کا تعلق کوٹ لکھپت جیل اور 16 ملازمین کا تعلق کیمپ جیل سے ہے۔