عمران خان ملک جام کرنے کامنصوبہ بنا رہے ہیں، وفاقی وزیر شیری رحمان کا دعویٰ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر شیری رحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان ملک جام کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جب کہ وہ گرفتاری کے ڈر سے چھپ بھی رہے ہیں ۔ شیری رحمان نے کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکی دینے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کا نوٹس لینا خوش آئند ہے ، ججز اور پولیس افسران کو دھمکیاں دینے کی روش قابل تشویش ہے،

دھمکیوں کے معاملےکو سنجیدہ نہ لیا گیا تو یہ روایت بن جائے گی، ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا، بےنظیر نے عدالتوں کا سامنا کیا لیکن ججز کو دھمکی نہیں دی۔شیری رحمان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں آصف علی زرداری کا مہینوں ریمانڈ دیا جاتا تھا،یہ دو دن کے ریمانڈ پر جج کو دھمکی دے رہے ہیں ، عمران خان عدالتوں اور ادراوں کے لاڈلے رہے وہ خود کو قانون سے بالا تر سمجھتے ہیں، غلطی تسلیم کرنے بجائے عمران خان اب بھی ملک بند کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔