اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سابق وفاقی وزیر علی امین خان گنڈا پور نے وفاقی دارالحکومت پر قبضہ کرنے کی دھمکی دے دی۔اپنے آڈیو پیغام میں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کیا گیا
تو عوامی طاقت سے اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، اس حکومت سے ہم اسلام آباد کو ٹیک اوور کر لیں گے۔علی امین نے کہا کہ پولیس نے حکومت سے مل کر ہمارے رستے میں رکاوٹ پیدا کی تو اس کے ساتھ پولیس کی طرح نہیں بلکہ پی ڈی ایم کے کارکن جیسا سلوک کریں گے، لہذا پولیس اس سیاسی جنگ سے دور رہے۔علی امین نے کہا کہ اس حقیقی جنگ میں جہاد کے لیے عوام اسلام آباد پہنچے، آ ج ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ اس ملک کو مدینہ کی ریاست بنانا ہے یا چوروں ڈاکوؤں کے حوالے کرنا ہے۔