سوشل میڈیا پراتھارٹی بنانے اوریوٹیوب کوبند کرنے پرکام شروع ہوگیا، شیخ رشید کا دعوی

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعوی کیا ہے کہ سوشل میڈیا پراتھارٹی بنانے اوریوٹیوب کوبند کرنے پرکام شروع ہوگیا ہے۔شیخ رشید نے الزام لگایا ہے کہ مخالف اینکروں کواٹھانے پر بھی کام شروع ہوگیا ہے، 13 اتحادی جماعتوں میں بندربانٹ اور ن اور ش آمنے سامنے آگئی ہیں، عمران خان عوام میں ہیں اوراپوزیشن ٹویٹ میں پھنسی ہے، رجیم چینج کے خلاف عمران خان ستمبر کے آخری ہفتے فائنل کال دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیصلے کا وقت آگیا ہے، عوامی تحریکوں کو کبھی روکا نہیں جاسکتا، 24 گھنٹے کے نوٹس پر عمران خان کا کامیاب جلسہ ہوا جس پر راولپنڈی کےعوام کا مشکور ہوں، گزشتہ روز سے سیاسی لڑائی شروع ہو چکی ہے، ہمیشہ صلح صفائی اور بات چیت کا حامی ہوں۔شیخ رشید نے کہا کہ آئندہ 45 دن میں فیصلہ ہو جائے گا۔