شہباز گل کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق پمز اسپتال انتظامیہ نے شہباز گل کا چیک اپ اور میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لے کر انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہےکہ شہباز گل کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے اور انہیں سانس کا مسئلہ نہیں ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ شہباز گل دوبارہ سینے میں درد کی تکلیف کی شکایت کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ ہفتے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس پر عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کا دوبارہ میڈیکل کا حکم دیا تھا۔