شیری رحمان کا جھوٹ پکڑا گیا

کراچی(ویب ڈیسک) شیری رحمان نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر کلاؤڈ برسٹ کی ویڈیو شیئر کی، جو جھوٹی نکلی ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ماحولیات شیری رحمان کی جانب سے سندھ کے علاقے جامشورو میں کلاؤڈ برسٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جو سندھ کے بجائے کہیں اور کی نکلی۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ 19 اگست 2022 کو سندھ کے مختلف شہروں میں شدید ترین بارشیں ہوئیں اور جامشورو میں کلاؤڈ برسٹ ہوا۔جب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پتہ چلا کہ دو ہفتے قبل ہی یہ ویڈیو ایک کینیارٹی فوٹو گرافی نامی انسٹاگرام پیچ پر شیئر ہو چکی تھی۔ ویڈیو کے کیپشن میں تحریر تھا کہ یہ دن کبھی نہیں بھولے گا، میں ایسا زندگی میں دوبار کبھی نہیں دیکھوں گا کیونکہ زندگی میں کچھ ہی لمحات ایسے آتے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ کو لگتا ہے کہ یہ کوئی خواب نہیں بلکہ حقیقت ہے.