راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ے کہا ہے کہ معاشی و قومی سلامتی کے بعد 4 ارب ڈالر کے لیے قومی اثاثے بھی داؤ پہ لگا دیے ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں43فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ معاشی سلامتی اور قومی سلامتی کے بعد4ارب ڈالر کے لیے قومی اثاثے بھی داؤ پہ لگا دیے ہیں۔ملک میں43فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے۔
معاشی سلامتی اور قومی سلامتی کے بعد4ارب ڈالر کے لیےقومی اثاثے بھی داؤ پہ لگا دیے ہیں۔ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیاہے۔آج3بجے لیاقت باغ میں پریس کانفرنس کروں گا،شام کو اسلام آباد ریلی میں شامل ہونگے۔کل لیاقت باغ میں عمران خان کاتاریخی جلسہ ہوگا۔انہوں نے اعلان کیا کہ وہ آج3بجے لیاقت باغ میں پریس کانفرنس کریں گے۔ اس کے بعد شام کو اسلام آباد ریلی میں شامل ہوں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ کل لیاقت باغ میں عمران خان کاتاریخی جلسہ ہوگا۔