اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے ،جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کےقیام کامقصدان اضلاع پرتوجہ مرکوزکرناہے،کابینہ کی ذیلی کمیٹی کسانوں کیلئے خصوصی پیکج کی تجاویز تیار کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے اور ہمارا مقصد جنوبی پنجاب کو ترقی کی راہ پرگامزنا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کےقیام کامقصدان اضلاع پرتوجہ مرکوزکرناہے۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں جنوبی پنجاب کوتعلیم،صحت اورروزگارکےمساوی مواقع نہیں دیئےگئے۔ملاقات کے دوران اورنگزیب کھچی نے وزیراعظم کووہاڑی میں کیڈٹ کالج کےقیام کی تجویزبھی پیش کی اور جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ اورکسانوں کیلئےخصوصی پیکج پرتفصیلی گفتگوکی گئی ۔