اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ کھوکھر برادرن نوازشریف کے وفادار ساتھی ہیںجو جمہوریت کی جنگ لڑ رہے ہیں ،اتنے کمرظرف حکمران ہم نے زندگی میں نہیں دیکھے ،حکمرانوں کو اس غنڈہ گردی کا حساب دینا ہوگا ۔کھوکھرپیلس کے خلاف آپریشن پر ردعمل میں سعد رفیق نے کہا کہ داداگیری کی جارہی ہے،بدمعاشی کونہیں مانتے اورجولوگ غنڈہ گردی کررہےہیں ان کوحساب دیناہوگا،ہمیں یہاں لوگ جمع کرنےسےکوئی نہیں روک سکتا۔
’’ہرظلم کا حساب ہوگا‘‘ مریم نواز کا کھوکھرپیلس کی مسمار ی پر ردعمل
انہوں نے کہاکہ کھوکھر برادران نوازشریف کے وفا دار سپاہی اور ساتھی ہیں ان کا جرم یہ ہے کہ وہ جمہوریت کو سپورٹ کرتے ہیں اور اب بھی کھوکھربرادران جمہوریت کی جنگ لڑرہےہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اتنے کم ظرف حکمران زندگی میں نہیں دیکھے لیکن ہم یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ ان حکمرانوں کو دادا گیری اور غنڈہ گردی کا حساب دینا پڑے گا ۔