جوڈیشل کمیشن کے رکن اختر حسین نے بھی کمیشن کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک )جوڈیشل کمیشن کے رکن اختر حسین نے بھی کمیشن کو خط لکھ دیا۔

جوڈیشل کمیشن کو اب تک جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس سجاد علی شاہ خط لکھ چکے ہیں جب کہ تین معزز جج صاحبان کے بعد اب کمیشن کے رکن اختر حسین نے بھی کمیشن کو خط لکھا ہے۔ممبر جوڈیشل کمیشن اخترحسین کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کو اٹارنی جنرل نے بھی خط لکھا اور سپریم کورٹ کی پریس ریلیزجاری ہوئی، کمیشن کی آڈیو جاری کرنے، خطوط لکھنے اور پریس ریلیز جاری کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ا

ختر حسین نے کہا کہ جسٹس سجاد علی شاہ کا سندھ ہائیکورٹ کے ججز کے حوالے سے مؤقف سنا، اجلاس کے آخر میں میٹنگ منٹس میں فارمل ووٹ اور حتمی فیصلہ لکھوادیا جاتا، بہتر ہوتا کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس کی آڈیو پبلک کرتے ہوئے تمام ممبران سے مشورہ کر لیا جاتا۔