اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے کے بعد حکومت تحریک انصاف کیخلاف مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے۔ ان آپشنز میں عمران خان کو نا اہل قرار دینا، تحریک انصاف کو تحلیل کرنے سمیت عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری بھی شامل ہے۔اسی حوالے سے خاتون صحافی غریدہ فاروقی کا ردِ عمل آیا ہے۔
غریدہ فاروقی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’’PTI ممنوعہ+فارن فنڈنگ؛ FIA کے تحت عمران خان/PTI دیگر رہنماؤں کیخلاف قانونی کاروائی ہو گی!!! گرفتاریاں بھی ہونگی۔ عمران اسماعیل، اسد قیصر، عامر کیانی، سیف اللہ نیازی کے نام شامل۔ جلد ہی بڑا کریک ڈاؤن آپریشن متوقع!!!‘‘۔غریدہ فاروقی کے ٹویٹ پر تحریک انصاف کے سپورٹرز کا شدید ردِ عمل آیاہے۔