صدر مملکت کو لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سومرو کے نمازجنازہ میں شرکت کیلئے گرین سگنل نہ مل سکا، وجہ کیا بنی؟ سینئر صحافی سلیم صافی کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)دو روز قبل آرمی ایوی ایشن کا پہلی کاپٹر لاپتہ ہوااور اگلے روز اس کا ملبہ لسبیلہ سے ملا۔ تباہ ہونیوالے ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سومرو بھی سوار تھے جنہوں نے 5دیگر افسران اور جوانان کیساتھ جام شہادت نوش کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سومروشہید کی نماز جنازہ گزشتہ روز کوئٹہ میں ادا کی گئی جس میں آرمی چیف نے بھی شرکت کی ۔ تاہم اس حوالے سے سینئر صحافی سلیم صافی کا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی بھی کور کمانڈر کوئٹہ کے نماز جنازہ میں شرکت کرنا چاہتے تھے لیکن انہیں سگنل نہیں دیا گیا۔سلیم صافی نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’’باخبر ذرائع کےمطابق صدر عارف علوی نے جنرل سرفرازشہید اوردیگرشہدا کےجنازے میں جانےکی خواہش ظاہرکی لیکن پی ٹی آئی کےسوشل میڈیا ٹرولز کی طرف سےشہداکےمعاملےپرجو خرافات شئیرکئےگئے اسکی وجہ سے شہدا کی فیملیز کی صفوں میں پائےجانےوالےغم و غصےکی وجہ سے انہیں آنےکا گرین سگنل نہیں دیا گیا‘‘۔