اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عاشورہ محرم الحرام کے سلسلے میں 2 تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
زرائع مطابق کابینہ ڈویژن نے عاشورہ کے حوالے سے 9 اور 10 محرم الحرام بمطابق 8 اور 9 جولائی کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیر 8 اگست اور منگل 9 اگست کو تعطیل ہوگی۔
واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق یکم محرم الحرام اتوار 31 جولائی کو تھی جب کہ یوم عاشور منگل 9 اگست کو ہوگا۔