روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید ایک روپے 20 پیسے سستا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ

بدستور جاری ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر1 رپے 20 پیسے سستا ہو کر 227روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے مہنگا ہو کر 230 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔
یاد رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کی خبر کے بعد سے ہی امریکی ڈالر کی

قدر میں گراوٹ کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جو اب تک جاری ہے اور گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں 10 روپے سے زائد کی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔
اس حوالے سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ایک بیان بھی سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا

کہ ابھی تو میں نے ڈالر کی قدر کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہی نہیں ہیں۔