شادی کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خبر ۔۔ سونے کی قیمت کو گیئر لگ گئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہواہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 150روپے اضافے سے ملک میں1 تولہ سونے کا بھاؤ 1لاکھ 55 ہزار 800 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 128 روپے اضافے سے1 لاکھ 33 ہزار 616 روپے ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 18 ڈالر کم ہو کر 1 ہزار 686 ڈالر فی اونس ہے۔