پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 16 ستمبرسے کم ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کےمطابق پیٹرول کی قیمت 62.9روپے کم ہوکر98. 235روپے سے 226 روپے تک ہو سکتی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 3.40اضافے کے بعد 247.26سے بڑھ کر30. 250 روپے ہو سکتی ہے۔

انڈسٹریل ذرائع کے مطابق یکم ستمبر سے ڈیزل کی قیمت 15فیصد بڑھی ہے، یعنی 6 .46 روپے بڑھ کر 133 .93سے38. 140 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایکسچینج ریٹ میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جو 217.81 سے بڑھ کر 225.63روپے ہوا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر کسٹم ڈیوٹی میں 18.74 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔