برطانیہ سے آٹے کی امداد آئی ہی نہیں سوشل میڈیا پر ہونے والاپروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے سوشل میڈیا پر امدادی سامان کی پاکستان میں دکانوں پر فروخت کی خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔

این ڈی ایم اے نے واضح کیا کہ برطانیہ سے آٹے کے تھیلوں کی کوئی امداد آئی ہی نہیں، سوشل میڈیا پر اس بارے میں خبریں جعلی ہیں۔یاد رہے کہ آٹے کی ایک امدادی بوری کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کر کے پروپیگنڈا کیا گیا تھااور یہ تاثر دیا گیا کہ غیرملکی امدادی سامان پاکستان میں دکانوں پر فروخت کیا جارہا ہے۔

تصویر کو چند گھنٹوں کے اندر اندر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو 600 سے زائد مرتبہ ٹیگ کیا گیا تھا۔سوشل میڈیا پر یو این سیکریٹری جنرل سے مطالبہ بھی کیا گیا کہ پاکستان کو امداد نہ دی جائے کیوں کہ امداد دکانوں پر جارہی ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو سیلاب میں ڈوبا ملک اور لوگ نظر نہیں آ رہے ، اقتدار کی پوس کی پٹی آنکھوں پہ بندھی ہے ،

عمران خان کا حقیقی مسئلہ ذاتی انّا، تکبر خود پسندی، اقتدار کی ہوس اور کرپشن ہے،عمران خان صاحب جتنی اوقات ہے اْتنی بات کریں، ”کی جائے”اور ”کیا جائے” کا وقت ختم،عمران صاحب پہلے فیصلہ کریں آپ کا مسئلہ ہے کیا؟ بیرونی سازش ؟ حقیقی آزادی ؟ الیکشن کمشنر؟ کرپشن کا این آر او؟ ۔انہوںنے کہاکہ حقیقی آزادی نہیں بلکہ اپنی حقیقی کرپشن سے این آر او چاہتے ہیں،بیرونِ ملک سازش نہیں بلکہ اپنی فارن فنڈنگ کی حقیقی سازش سے این آر او چاہتے ہیں،

عمران خان کا مقصد کوئی الیکشن نہیں بلکہ اپنے مقدمات ختم کرانا ہیں ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان دھونس دھمکی گالی سے این آر او مانگ رہے ہیں ،عمران خان فرح گوگی اور بشریٰ بی بی کے لئے این آر او مانگ رہے ہیں ،عمران خان بیمار، شکست خوردہ ذہنیت اور کرپٹ انسان ہے ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران خان جھوٹا ، انّا پرست اور خود غرض بہروپیا ہے،عمران خان فارن فنڈنگ میں این آر او مانگ رہے ہیں ،الیکشن کمشنر نے آخر کیا گناہ کیا ہے؟ 8 سال سے زیرالتوا فارن فنڈنگ کیس میں فیصلہ ہی تو سْنایا ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران صاحب آپ نے الیکشن کمشنر سے کس چیز کی گارنٹی لی تھی؟،عمران خان فارن فنڈنگ میں الیکشن کمشنر سے این آر او مانگ رہے تھے ،عمران صاحب الیکشن کمشنر پہ آپ کا غصہ ہے کیوں ؟ ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران صاحب آپ کو الیکشن کمشنر کی کیا ، کس نے اور کیوں گارنٹی دی تھی ؟،امریکہ کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں اور امریکی فرم سے امریکہ میں لابی اور برانڈنگ کرواتے ہیں، چھْپ چھْپ کے ملاقاتیں کرتے ہیں۔