بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری

لاہور(نیوز ڈیسک) ڈاکٹرز اور نرسز کی ایڈہاک بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری ، تمام سرکاری ہسپتالوں اور میڈیکل انسٹی ٹیوشنز کو خالی سیٹوں پر ایڈہاک بھرتیوں کی ہدایت، حکومت کی جانب سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ اور محکمہ پرائمری ہیلتھ میں ڈاکٹرز اور نرسز کی ایڈہاک بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

صحت کے دونوں محکموں کے زیر انتظام ٹیچنگ و سرکاری ہسپتالوں اور میڈیکل انسٹی ٹیوشنز کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے،اس میں کہا گیا کہ جنرل کیڈر ، سپیشلسٹ کیڈر ، ٹیچنگ کیڈر اور ڈینٹل کیڈر کی ڈاکٹرز کی خالی سیٹوں سمیت نرسز کی خالی سیٹوں پر ایڈہاک بھرتیوں کا عمل شروع کیا جائے, ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور نرسز کی شدید کمی دور کرنے کیلئے ایڈہاک بھرتیوں کی فوری منظوری دی گئی ہے