سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں ، تنخواہ بھی ایک بار پھر بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے خودمختار ، نیم خود مختار اداروں اور کارپوریشن کے گریڈ ایک سے 22تک کے ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں یکم جولائی 2022سے15فیصد اضافے کی منظوری دے دی ، وزارت خزانہ کے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق ان اداروں کے ملازمین کے بنیادی تنخواہ کے اسکیل پر بھی نظر ثانی کر دی گئی ہے اور اس کا اطلاق ان وفاقی اداروں پر ہوگا جہاں بنیادی تنخواہ کے اسکیل وفاقی حکومت کے مطابق ہونگے، تاہم یہ ان خود مختار، نیم خود مختار اداروں اور کارپوریشنوں پر لاگونہیں ہوگا

جن کے بنیادی تنخوا ہ کے اسکیل وفاقی حکومت کے مطابق نہیں ، نوٹیفکیشن کے مطابق ان اداروں سے کہا گیا ہے کہ اپنے ایگزیکٹو اور سپروائزری اسٹاف کے کیسز بھی اپنے متعلقہ بورڈ ز کی منظوری کے ساتھ بھیجیں تاکہ ان کو بھی یکم جولائی سے 15فیصد ایڈہاک ریلیف دیا جاسکے علاوہ ازیں متعلقہ بورڈز کی منظوری کے بعد اس کا فائدہ ان اداروں کے نان ایگزیکٹو اور نان سپروائزری اسٹاف کو دینے کی بھی اجازت دی جاتی ہے ۔