پاکستانی دل پر ہاتھ رکھ لیں ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ، آٹے کی قیمت میں میں بڑا اضافہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )آٹے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ، کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2140 روپے تک پہنچ گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، ملکی تاریخ میں پہلی بار آٹا فی کلو 107 روپے تک پہنچ گیا ، ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 180 روپے تک مہنگا ہو گیاہے ۔

پنجاب ، کے پی کے مقابلے کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1160 روپے تک مہنگا ہواہے ، حالیہ ہفتے کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 180 ، حیدر آباد میں 140 روپے تک مہنگا ، راولپنڈی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے تک ہے ، پنجاب کے بڑے شہروں میں بھی 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے تک کا ہے ۔