ڈالر بے لگام، پاکستانی روپیہ دباؤ کا شکار کیوں؟ اصل وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انٹربینک میں ڈالر 59 پیسے مہنگا ہوگیا جس سے روپے کی قدر مزید کم ہوگئی ۔آج کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں59 پیسےاضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد ڈالر 220 روپے کا ہوگیا۔

رواں ہفتے اب تک انٹربینک میں ڈالر 5 روپے 35 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے زخائر میں 8.70 کروڑ ڈالر کمی ہوگئی ہے، اسٹیٹ بینک کے زخائر گھٹ کر 7 ارب 80 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں،درآمدی ادائیگی اور زخائر کم ہونے پر روپیہ دباؤ کا شکار ہے۔