انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا

کراچی (نیوز ڈیسک )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہواہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 12 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 219 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر تین روپے مہنگا ہونے کے بعد 230 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔