غربت کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بارپھراضافہ

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی حکومت نے بھی اپنے عوام کیلئے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔ بھارت میں اس وقت پٹرول کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر ہیں۔دہلی میں ڈیزل کی قیمت 25 پیسے اضافے کے بعد 75.63 روپے فی لیٹر ہوگئی ، جو 30 جولائی 2020 کے بعد ریکارڈ سطح ہے۔ اس کی قیمت 27 پیسے اضافے سے ممبئی میں 82.40 روپے ، چنئی میں 23 پیسے
اضافے کے بعد 80.90 روپے اور کولکتہ میں یہ 26 پیسے اضافے کے ساتھ 79.23 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔چنئی میں اس کی قیمت میں 22 پیسہ ضافہ ہوا اور ایک لیٹر پٹرول 88.07 روپے میں فروخت ہوا۔ پٹرول نے ممبئی میں پہلی بار 92 روپے اور چنئی میں پہلی بار 88 روپے فی لیٹر کو عبور کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں پٹرول 25 پیسے مہنگا ہوا اور اس کی قیمت 85.45 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ ممبئی اور کولکتہ میں قیمت 24 پیسے اضافے سے بالترتیب 92.04 اور 86.87 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔