عوام خوار ہو گئے ۔۔۔فیول ایڈجسٹمنٹ ختم کرنے کا اعلان توکیا گیا مگر بنک بل وصول کرنے سے انکاری ہو گئے ، اب کیا ہو گا۔۔۔؟

لاہور (نیوز ڈیسک ) بجلی کے بلوں سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ نکالنے کا معاملہ سنگین ہو گیا، وزارت پاور ڈویژن کی جانب سے سرچارجز نکالنے کا طریقہ کار وضع نہ ہو سکا، لیسکو نے مینوئل اقساط شروع کر دیں، بینکوں نے بلز وصول کرنے سے انکار کر دیا۔

وزیراعظم کی جانب سے بجلی کے بلوں سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ختم کرنے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے تمام دفاتر میں صارفین کی لمبی قطاریں لگ گئیں، تاہم اس کے باوجود فیول پرائس سرچارجز نہ نکالے جا سکے۔