کراچی ( نیوز ڈیسک) میں آج بروز جمعرات 18 اگست کو طوفانی بارش کی پیش گوئی کے بعد تعلیمی اداروں ( Educational Institutes ) میں تعطیل اور امتحانات ( Exams ) ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر بورڈز و جامعات اسماعیل راہو نے بھی بارش کے پیشِ نظر آج 18 اگست کو تمام جامعات میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ جاری کردہ بیان کے مطابق تیز بارش کے باعث جامعات میں چھٹی دی گئی ہے۔ دوسری جانب جامعہ اردو کراچی کیمپسز میں بھی آج بارشوں کے سبب تعطیل ہوگی۔قبل ازیں صوبے میں مزید تیز بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر سندھ حکومت نے آج تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا تھا۔
وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کراچی میں آج جمعرات کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر قائد میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی وجہ سے محکمہ تعلیم کو چھٹی دینے کی ہدایت دی۔ وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کراچی میں آج جمعرات 18 اگست کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔این ای ڈی یونی ورسٹی،جامعہ این ای ڈی، ملحقہ کالجز اور تھر انسٹی ٹیوٹ آف انجینیرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بھی 18 اگست 2022 کو حکومت سندھ کے اعلان کے مطابق بارشوں کے پیشِ نظر تعطیل ہوگی۔ 18 اگست کو ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔حیدرآباد میں آج عام تعطیل کا اعلان،حیدرآباد میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کے بعد جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ کراچی کے زیادہ بارش والے اضلاع میں بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
ڈپٹی کمشنر فواد سومرو نے کہا ہے کہ شہر میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز کل بند رہیں گے۔دریں اثناء آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی نے آج تمام نجی اسکولز اور کالجز میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔موسم کی خراب صورت حال کے پیش نظر کل کراچی سمیت سندھ بھر کے وہ اضلاع جہاں بارش بہت زیادہ ہوئی ہے، تمام پرائیویٹ اسکولز اور کالجز جمعرات کو بند رہیں گے۔کراچی میں انٹر بورڈ کے تحت ہونے والے آرٹس پرائیوٹ اور ریگولر اور سائنس کے پریکٹیکل پرچوں کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔