کوا آپ کے گھر میں آکر کیا کام کرے تو اس کا مطلب گھر میں کوئی موت ہونے والی ہے ؟ فوراً صدقہ دیں

کوا بہت چالاک پرندہ ہوتا ہے اس کی نظر بہت تیز ہوتی ہے جو اسے خوراک اور دشمنوں سے آگاہ کرتی ہے انسانوں سے خصوصا محتاط رہتا ہے اور خطرے کی صورت میں کائیں کائیں کر کے آسمان سر پر اٹھا لیتا ہے اور اپنے دوسرے ساتھی بھی بلا لیتا ہے جو حفاظت کے لئے ادھر ادھر چکر لگاتے رہتے ہیں کوا اپنے بچوں اور انڈوں کی بہت حفاظت کرتا ہے اگر کہیں چیل یا بلی نظر آجائے تو کوے اس پر کود پڑتے ہیں اور اسے وہاں سے بھاگنے پر مجبور کردیتے ہیں

اگر ان کے گھونسلے سے انڈے نکالنے کی کوشش کی جائے تو یہ انسان کے سر پر ٹھونگے مار مار کرخون نکال دیتے ہیں اس لئے کوے کو سب سے چالاک پرندہ مانا جاتا ہے اپنے ساتھی کی لاش پر ماتم کرتے ہوئے اوپر اڑنے والے پرندے نیچے کر منظر کبھی نہیں بھولتے ۔ ان کے مرنے والے ساتھی کے پاس موجود انسان یا جانور کا چہرہ انہیں ہمیشہ یا درہتا ہے اور وہ خود اس سے ہمیشہ بچنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں کوا ہی وہ پرندہ ہے جس نے انسان کو مردہ دفن کرنا سکھایا انسان کی لاش کو مٹی میں دفنانا سکھایا کوے کی یہ فطرت ہے کہ جب تک اس کا کوئی ساتھی مرجاتا ہے تو سب کوے اس جگہ جمع ہو کر جہاں ان کے ساتھی کی لاش پڑی ہو شور مچاتے رہتے ہیں

اپنے ساتھی کے مرنے پر سوگ و ماتم کا اظہار کرتے ہیں کوے میں ایسی طاقت ہوتی ہے کہ وہ آنے والے وقت کو پہلے سے جان لیتا ہے اگر کوے مل کر آپ کے گھر کی چھت پر یا گھر کی دیوار پر آکر ایک دوسرے سے لڑنے لگ پڑیں جھگڑنے لگ پڑیں تو یادرکھیں اس گھر پر کوئی برا وقت آنے والا ہے کیونکہ کوؤں کا ایک دوسرے سے لڑنا جھگڑنا اچھا نہیں سمجھاجاتا اس لئے سارے گھر والوں کا صدقہ خیرات ضرور کریں۔ اگر دوپہر سے پہلے کوا آپ کے گھر کی دیوار پر یا چھت پر اکیلا بولنا شروع کر دے تو سمجھیں کے آنے والے دنوں میں آپ کے لئے خوشخبری ہے آپ کی دولت میں اضافہ ہوسکتاہے آپ کے روزگار میں اضافہ ہوسکتا ہے ، آپ کو خزانہ مل سکتا ہے ،آپ کو کوئی بڑی کامیابی مل سکتی ہے

اگر کوئی کوا اچانک منہ میں روٹی کا ٹکڑا لئے نظر آجائے تو سمجھیں کہ آپ کی کوئی بڑی خواہش پوری ہونے والی ہے اگر کوا کسی بھی آدمی کے سر پر بیٹھ کر دے تو اس کے دن اچھے آنے والے ہوتے ہیں اور اگر کوا اس کے سر پر بیٹھ جائے تو اس کے لئے برا وقت قریب ہوتا ہے کوا وہ واحد پرندہ ہے جو عقاب کو تنگ کر سکتاہے یہ پرندوں کے بادشاہ عقاب کی پشت پر بیٹھ جاتا ہے اور اپنی چونچ سے اس کی گردن پر کاٹتا ہے جبکہ کوے سے زیادہ طاقتور عقاب کوے کا مقابلہ کرنے میں اپنی طاقت اور وقت صرف نہیں کرتا بلکہ وہ اپنے پر کھولتا ہے اور آسمان کی طرف اونچی اڑان بھرنا شروع کر دیتا ہے عقاب کی پرواز جتنی بلند ہوتی جاتی ہے کوے کی اڑان اتنی ہی مشکل ہوجاتی ہے اور بالآخر وہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے نیچے گر جاتا ہے۔ شکریہ