2005کے زلزلے میں لاپتہ ہونیوالی لڑکی کی 17سال بعد ماں سے ملاقات ،رقت آمیز مناظر

ہٹیاں بالا(نیوز ڈیسک) سن 2005 کے زلزلے میں لاپتہ ہونے والی سات سالہ لڑکی کو 17

سال بعد میڈیا کے ذریعے اپنی ماں سے ملوا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لڑکی اب شادی شدہ ہے اور اس کے تین بچے ہیں، لڑکی کا والد فوت ہو چکا ہے جبکہ والدہ اور بھائی زندہ ہے۔ لڑکی جب ورثاء سے ملی تو رقت آمیز مناظر تھے۔لڑکی اپنے گاوں کا نام نہیں جانتی تھی جس

پر میڈیا نے مشکل سے ورثا کی تلاش کر کے لڑکی کو ماں سے ملوایاواضح رہے کہ 8اکتوبر 2005 میں آزاد کشمیر اور صوبہ خیبر پختونخوا میں 7.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے باعث تقریباً 80ہزار افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے

تھے۔