اتنی مقابلہ بازی کہ اندھا کر دے ۔۔۔؟ بیٹی سے زیادہ نمبرلینے پرماں نے کلاس ٹاپر کو زہر دے کر قتل کر دیا

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) بھارت میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں آٹھویں کلاس کی

طالبہ کی والدہ نے بیٹی سے زیادہ نمبر لینے والے لڑکے کو زہر دے کر مار دیا۔رپورٹس کے مطابق پرائیویٹ اسکول کی آٹھویں کلاس کا اسٹوڈنٹ بالامانی کندن نے اپنی جماعت میں ٹاپ کیا لیکن اس کی پہلی پوزیشن دوسرے نمبر پر آنے والی لڑکی کی ماں کو بالکل ہضم نہیں

ہوئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پدوچیری شہر میں پیش آیا،جہاں ایک طالبہ کی والدہ نے بیٹی کی کلاس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے لڑکے کو زہر دے دیا۔پولیس کے مطابق لڑکے کی پوسٹ مارٹم سے معلوم ہوا کہ بوتل میں زہر شامل تھا۔پولیس اہکاروں نے

کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کی والدہ کو گرفتار کرلیا۔گرفتاری کے بعد لڑکی کی والدہ کا کہنا تھا کہ بالامانی ہمیشہ کلاس میں ٹاپ کرتا تھا جبکہ میری بیٹی دوسری پوزیشن حاصل کرتی تھی اس لیے میں نے حسد میں اسے زہر دے دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز لڑکی کی

والدہ اسکول آئی اور بالامانی کو کولڈ ڈرنک دی لیکن جیسے ہی وہ گھر پہنچا تو وہ اُلٹیاں کرنا شروع ہوگیا، اس نے بتایا کہ میرے کلاس کی لڑکی کی والدہ نے اسے بوتل پینے کو دی تھی۔طبیعت خراب ہونے پر لڑکے کو فوراً اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی اپنی جان

کی بازی ہار گیا۔