Tag Archives: #army

پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے پہلے ہم ۔۔۔پی ٹی آئی رہنما نے حکومت کو آرمی چیف تعینات کرنے سے روکنے کا منصوبہ بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے آرمی چیف کی

تعیناتی کے حوالے سے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جس حکومت نے آرمی چیف تعینات کرنا ہے وہ خود متنازع ہے، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے پہلے الیکشن ہو اور ہم اس کی کوشش

کریںگے۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خاتون جج زیبا چوہدری سے متعلق دیے گئے بیان پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان معافی مانگیں یا نہ مانگیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہماری عدالت یا اداروں سے کوئی لڑائی نہیں، عمران خان نے ادارے

کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔ یاد رہے کہ چشتیاں میں جلسہ عام سے خطاب میں پی ٹی آئی کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نئی سازش ہو رہی ہے، ہماری پنجاب کی حکومت کو گرانے اور لوٹے بنانے کی کوشش ہو رہی ہے، چوروں کاپیسہ چل رہا

ہے، ہمارے ایم پیز کے پاس جاکر کروڑوں روپے کی آفر دے رہے ہیں، مسٹر ایکس اور مسٹر وائے بھی تیار ہوگئے ہیں اور وہ دھمکیاں دے رہے ہیں، انہیں کہا جا رہا ہے کہ دوسری طرف نہ گئے تو ہم یہ کر دیں گے۔

بلوچستان سیلاب، فوج تمام وسائل بروئے کار لاکر متاثرہ آبادی کی مدد کرے، آرمی چیف

راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے مواصلاتی نظام کو بہت نقصان پہنچا ہے لہٰذا فوج تمام ممکن وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے متاثرہ آبادی کی مدد کرے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈر بلوچستان کور سے رابطہ کیا اور صوبے میں سیلاب کی صورتحال سے متعلق آگاہی حاصل کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کمانڈر بلوچستان کور کو صوبائی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریلیف، ریسکیو اور بحالی کے کاموں کے لیے سول انتظامیہ سے ہرممکن تعاون کیاجائے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کاکہنا تھا کہ بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے مواصلاتی نظام کو بہت نقصان پہنچا ہے، فوج تمام ممکن وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے متاثرہ آبادی کی مدد کرے، فوج ہنگامی بنیادوں پر انفرا اسٹرکچر اور مواصلاتی نظام کی بحالی پر کام کرے۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاک فوج مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، سیلاب زدگان کی مدد پاک فوج کا قومی فریضہ ہے۔

فوج اورپی ٹی آئی میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی جار ہی ہے، اسد عمر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایک جھوٹا بیانیہ بنا کر ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی جار ہی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ حکومت اپنے آپ کو اندر سے کھوکھلا محسوس کر رہی ہے، تحریک انصاف کے خلاف مقدمہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گل کو بٹیں مار مار کرنجی گاڑی میں لے جایا گیا، سچا لیڈر عمران خان بند کمرے کی سازش کے خلاف کھڑا ہو گیا، پوری قوم بھی اس کے ساتھ کھڑی ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں واضح جانبداری نظر آتی ہے، حقائق جھوٹے ہیں، قانون کی غلط تشریح کی گئی، الیکشن کمیشن کی رپورٹ کےخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن جمع کرا دی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ آپ غیرملکی حکومت اور ملٹی نیشنل کمپنی سے پیسہ نہیں لے سکتے، بڑا واضح طور پر لکھا ہےکہ کس سے پیسہ لینا ممنوع ہے، جھوٹا بیانیہ بنایا جارہا ہے اور فارن فنڈنگ میں بدنام کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں 4 خامیاں ہیں، حقائق جھوٹے ہیں اور قانون کی غلط تشریح کی گئی ہے، جو اختیار الیکشن کمیشن کے پاس نہیں اسے استعمال کیا گیا ہے، فنڈ دینے والوں کے بیانات نے ثابت کردیا الیکشن کمیشن کی رپورٹ جعلی ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے بیان حلفی پر شور مچا ہے حالانکہ وہ ایک رپورٹ ہے، ظاہری طور پر جانبداری یہاں پر نظر آرہی ہے، یہاں کہیں نہیں لکھا کہ باہر کی پرائیویٹ کمپنی یا فرد سے پیسے نہیں لے سکتے، الیکشن کمیشن ایک عدالت نہیں ہے، ان کے پاس آئین کی تشریح کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔

آئی ایم ایف پروگرام ; آرمی چیف کاسعودی عرب اور یو اے ای سے رابطہ

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرادی۔

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے متحرک ہیں، امریکا کے بعد آرمی چیف نے سعودی عرب اور یو اے ای حکام سے رابطہ کیا۔

رابطے میں دونوں ممالک کی قیادت سے آئی ایم ایف پروگرام پر بات چیت ہوئی، دونوں ممالک نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ متحرک ہوگئے ہیں اور انہوں نے امریکی ڈپٹی سیکریٹری سے فون پر بات چیت کی ہے۔

یاد رہےکہ آئی ایم ایف نے1.2 بلین ڈالر پاکستان کو قرض پروگرام کے تحت دینے کی منظوری دی تھی۔

اس سے پہلے گذشتہ ماہ کے آخر میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے امریکی ڈپٹی سیکریٹری وینڈی شرمن سے رابطہ کرکے آئی ایم ایف قرض پروگرام کا عمل تیز کرنے کی درخواست کی تھی۔